28/Mar/2019
News Viewed 2739 times
بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین مارچ کل رات لاڑکانہ پہنچ گیا جہاں ان کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے لاڑکانہ پہنچنے پر ان کے مداہوں ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی ،لوگوں نے بھنگڑے ڈالے اور ساتھ ہی بلاول بھٹو پر لاتعداد پھول برسائے گئے ۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا
بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مارچ منزل مقصود پرپہنچا کر قوم سے خطاب کیا اور اپنی دلنواز شاعری سے اپنے نانا ذولفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی پر 4اپریل کو خصوصی جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں ذولفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’بھٹوز کے لیے پنڈی میں ہمیشہ کربلا برپا کیا گیا ہے لیکن ہم ڈرتے نہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ آغا سراج دیرانی کے ساتھ کیا سلک کیا گیا آغا سراج ایک آئنی سپیکر ہیں جنہیں سب نے منتخب کیا ہے،ان کے گھر پر چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا جو کہ ہمارے مذہب اور قانون کے خلاف ہے‘‘۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر لاڑکانہ کی عوام نے نیب گردی نامظور کے نعرے لگانے شرو ع کردیے۔